
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف نیب ریفرنس پر کیس کی سماعت ہوئی، اختیارات سے تجاوز سے قومی خزانے کو نقصان کے ریفرنس پر کیس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی، عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر نامزد ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شوکت عزیز کی درخواست اعتراض لگا کر واپس
عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ملزم عارف الدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔