
ایکسپریس نیوزکے مطابق پارلیمنٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے سیاسی میدان سجا لیا۔ شہبازشریف کے گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے 100 سے زائد ارکان نے احتجاج میں شرکت کی جب کہ متحدہ مجلس عمل کے 2 ارکان بھی اظہار یکجہتی کے طور پر شریک ہوئے۔

پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے اجلاس کی سربراہی سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے کی، (ن) لیگ کے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی نے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف اور قومی اسمبلی اجلاس جلد بلانے کے لئے احتجاج کیا۔ شرکا نے حکومت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکا نے تحریک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور انہوں نے شہبازشریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔