امام الحق زخمی ہوکر آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے
لاہور:
دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران امام الحق کی انگلی زخمی ہوگئی، اوپنر کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق اوپنر کے بائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 16اکتوبر سے ابوظبی میں شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا
اس کے بعد 24سے 28اکتوبر تک کینگروز کیساتھ 3ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جانا ہیں لیکن امام الحق اس فارمیٹ کیلیے اسکواڈ کا حصہ نہیں، اس لئے انہیں وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
اوپنر نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 76، دوسری میں 48رنز بنائے تھے۔