بلدیہ عظمیٰ شدید احتجاج کے بعد افسران کو آج تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

ہمارے احتجاج کے باعث ادارے کی انتظامیہ کا خود کو کنگال ثابت کرنے اورحکومت سے پیسے پکڑنے کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا، افسران

بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے افسران کو یہ کہہ کر تنخواہوں کی ادائیگی سے انکار کردیا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے افسران کے شدید احتجاج کے بعد ادارے کی انتظامیہ نے(آج)جمعہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا ہے، ادارے کے افسران نے کہا کہ ہمارے احتجاج کے باعث بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ کا اپنے آپ کو کنگال ثابت کرکے سندھ حکومت سے پیسے لینے کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے عید سے قبل ادارے کے افسران وملازمین کی تنخواہیں روک لیں تاکہ جب تنخواہیں روکے جانے کا معاملہ اشو بنے اور میڈیا پر یہ معاملہ نمایاں ہو تو سندھ حکومت سے اس کی آڑ میں یہ ثابت کرکے ان کے پاس تنخواہیں دینے تک کے پیسے نہیں ہیں، زیادہ سے زیادہ پیسے وصول کیے جاسکیں اور سندھ حکومت سے ملنے والی رقم بھاری کمیشن کے عوض ٹھیکیداروں کو ادا کردی جائے۔

اس سلسلے میں سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ کے آگے بلیک میل ہونے سے انکار کردیا، ملازمین کے شدید احتجاج پر بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے گریڈایک سے گریڈپندرہ تک کے ملازمین کو تو تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی مگر افسران کو یہ کہہ کر تنخواہوں کی ادائیگی سے انکار کردیا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں،افسران نے سخت احتجاج کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story