بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے شہری زخمی

بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے محمد حنیف کو سی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 11, 2018
زخمی محمد حنیف کو سی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر (فوٹو : فائل)

بھارتی فوج کی فائرنگ سے سیالکوٹ سیکٹر کے گاؤں سکھیال میں کھیتوں میں کام کرنے والا محمد حنیف شدید زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارتی فوج نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں ایک اور شہری بھارتی درندگی کا نشانہ بن گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے گاؤں سکھیال میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کھیت میں کام کرنے والا محمد حنیف نامی شہری شدید زخمی ہوگیا، محمد حنیف کو سی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان رینجرز نے بھارت سے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا ہے، فلیگ میٹنگ میں پاکستان رینجرز بھارتی فائرنگ پر احتجاج کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں