شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کیلیے علیحدہ لین بنانے کا فیصلہ
بغیرلائسنس گاڑی چلانا،بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا،ون وے کی خلاف ورزی جرم ہے،والدین قانون کی پاسداری کرائیں،میئر
شارع فیصل پرلین مارکنگ کی جائے گی اور موٹرسائیکل سوار افراد کے لیے علیحدہ لین بنائی جائے گی۔
میئرکراچی وسیم اخترکی سربراہی میں ٹریفک قوانین پرعمل درآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس منقعد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ،ڈی آئی جی ٹریفک ،میونسپل کمشنر کراچی سمیت دیگر افسران کی شرکت کی، اجلاس کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے بتایا کہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل کو ماڈل شاہراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورمیٹروپول سے ملیر ہالٹ تک 20 کلو میٹرکی سڑک پر موٹر سائیکل سوار افراد کیلیے خصوصی لین بنائی جائے گی۔
ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ موٹر سائیکل سوارافراد کو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا موٹرسائیکل سوار افراد کو 8 روز تک کی مہلت دی جائیگی اور 18 اکتوبر ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد کیخلاف خصوصی مہم آغاز کیا جائیگا، شارع فیصل پر رفتار کی حد کے تعین کیلیے بورڈز آوازیں کیے جائیں گے،ایک ماہ بعد شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہو گا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ شہر کی سڑکوں کی اونر شپ کے ایم سی کے پاس ہے اگر کے ایم سی پتھارے دورں کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں تو وہ ان کی بھر پور تعاون کریں گے۔ کم عمر بچے اگر گاڑیاں کا موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑے گئے تو ان کی گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلا نا اور ون وے کی خلاف ورزی پر کارروائی اولین ترجیح ہے ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔