کیمبرج بورڈ دوبارہ امتحان میں شرکت سے5ہزار طلبا کی محرومی کا خدشہ
کیمبرج بورڈ کے اسکولوں میں تعطیل کے باوجود محدود تدریس شروع، 5 ہزارطلبا شہر اور ملک سے باہر تعطیلات منارہے ہیں.
کیمبرج امتحانی بورڈ کی جانب سے اولیول کے آئوٹ ہونے والے 2 پرچوں کے دوبارہ امتحان لینے کے فیصلے پر قائم رہنے کے بعد کراچی کے بیشتر نجی کیمبرج اسکول پیر سے دوبارہ کھل گئے ہیں اوروہاں اولیول کے طلبہ و طالبات کو بلا کرتدریسی سلسلے کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب اولیول کے دوبارہ ہونے والے امتحانات کے دوران 5 ہزارطلبا کا شہر اور ملک سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس بات کا انکشاف برٹش کونسل کی جانب سے کراچی کے نجی کیمبرج اسکولوں کودوبارہ امتحان کی تیاری کے حوالے سے بھجوائے گئے خط میں کیاگیا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ 13اور14جون کوہونے والے مطالعہ پاکستان اوراسلامیات کے پرچوں میں طلبا کی بڑی تعداد غیرحاضر رہے گی ادھر امتحانات کی تیاری کے سبب پیر سے کھلنے والے نجی کیمبرج اسکولوں میں تدریس شروع ہوگئی ہے،واضح رہے کہ شہر کے کیمبرج سسٹم اسکول اولیول امتحانات کے بعد موسم گرماکی تعطیلات کیلیے یکم جون سے بند تھے۔
تاہم پرچے آئوٹ ہونے اور امتحان دوبارہ لینے کے کیمبرج امتحانی بورڈ کے فیصلے پر درجنوں نجی اسکولوںکی انتظامیہ نے اپنے اسکول دوبارہ کھولنے کافیصلہ کیا ہے،دوران تعطیلات پیرکوصرف وہ طلبا اسکول آئے جو تعطیلات اسی شہر میں گزاررہے تھے جبکہ بڑی تعداد میں شہر یا ملک سے باہرجانے والے طلبا اسکول نہیں پہنچے ہیں جن کی تعداد کم و بیش 5 ہزار ہے،واضح رہے کہ کیمبرج امتحانی بورڈنے آئوٹ ہونے والے دونوں پرچے 13اور14جون کودوبارہ لینے کااعلان کیا ہے،جس کے بعد کیمبرج امتحانی بورڈ سے الحاق شدہ نجی اسکولوں میں امتحانات کی تیاری شروع کردی گئی ہے اوراسکولوں میں محدود پیمانے پر تدریسی سرگرمی بھی شروع ہوگئی ، ایک کیمبرج اسکول کے پرنسپل نے بتایاکہ طلبا کے گھروں پر فون کرکے انھیں بلایاگیاہے اوران سے کہاگیاہے کہ وہ دوبارہ ہونے والے امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں کلاسز میں شریک ہوں۔