
نارتھ کراچی کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی ہوئی گاڑی سے قیمتی سامان نکالنے کی سی سی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی جس میں ایک ملزم نارتھ کراچی کے علاقے میں گھر کے باہر کھڑی ہوئی گاڑی کا شیشہ کھول کر اس میں داخل ہوتا ہے اور ڈیش بورڈ سے قیمتی سامان نکل کر اپنے دوسرے ساتھی جو کہ تھیلے کے ہمراہ ہوتا ہے سامان اس میں ڈال کر فرار ہوجاتے ہیں۔
شہر میں رات گئے افغانی نوعمر لڑکے اپنے کندھے پر تھیلا لٹکائے ہوئے گھومتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جو یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ گھروں کے باہر پڑا ہوا کچرا چن رہے اور وہ موقع پاتے ہی گھروں کے باہر کھڑی ہوئی گاڑیوں کے سائیڈ گلاسز کے علاوہ گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان میں داخل ہو کر قیمتی سامان بھی نکال لیتے ہیں اور ان تمام کارروائی میں انھیں پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں ہوتا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔