شاہ زیب کیسسراج اور سجاد تالپور کی فیصلے کیخلاف اپیل دائر

عدالت نے استغاثہ کو پذیرائی بخشی اور صفائی کی شہادتوں کو نظرانداز کردیا،محمود قریشی۔


Staff Reporter June 11, 2013
عدالت نے استغاثہ کو پذیرائی بخشی اور صفائی کی شہادتوں کو نظرانداز کردیا،محمود قریشی۔ فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس کے2 ملزمان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی.

ملزم سراج تالپور کو پھانسی اور سجاد تالپور کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں،توقع ہے کہ مقدمے کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی جانب سے منگل کو اپیل دائر کردی جائیگی،محمود اے قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے پیر کو دائر کردہ اپیل میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ ماتحت عدالت نے قانون کے مطابق مقدمے کی سماعت نہیں کی،صفائی کی شہادتوں کو مناسب توجہ نہیں دی ، اپیل کنندہ کے مطابق عدالت نے استغاثہ کے موقف کو زیادہ پذیرائی بخشی جبکہ صفائی کی جانب سے پیش کی گئی شہادتوں کو نظرانداز کیا،ایف آئی آر میں عینی گواہوں کے نام نہیں تھے.



جبکہ عدالت میں عینی گواہوں کو پیش کیاگیا، مدعی نے ایف آئی آر میں درج کرائے گئے بیان کے علاوہ موقف اختیار کیا اور ساری کہانی کی بنیاد اس تبدیل شدہ موقف پر رکھی ، جن کی وجہ سے اپیل کنندگان سراج تالپور اور سجاد تالپور کو سزا سنائی گئی، یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے اس لیے اس مقدمے میں سنائی گئی سزائوں کو کالعدم قراردیاجائے، واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے7جون کو شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق ملزمان شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کوپھانسی جبکہ ملزمان سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری کو عمر قید کی سزاسنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں