حکم عدولی پر واٹر بورڈ افسران کی تنخواہیں روک دی گئیں

ایم ڈی نے سرکاری گھروں میں غیر قانونی رہائش پر سخت احکامات جاری کیے تھے

ایم ڈی نے سرکاری گھروں میں غیر قانونی رہائش پر سخت احکامات جاری کیے تھے۔ فوٹو: فائل

منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ نے سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی رہائش اختیار کرنے اور کرایہ پر دینے کی بے قاعدگیوں کانوٹس لیتے ہوئے گزشتہ دنوں سخت احکامات جاری کیے تھے۔

تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو15دنوں میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو ان ملازمین کی مکمل فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات کو نظرا نداز کرتے ہوئے (ایکس ای این ایس) نے کالونیوں میں بے قاعدگیاں کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ان کی فہرستیں فراہم کیں، لہٰذا فوری طور پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے اخلاق راجپوت ریزیڈنٹ انجینئرحب ڈویژن پمپنگ،لعل محمدسموں ریزیڈنٹ انجینئرگھارو ڈویژن سول،




محمد ندیم ریزیڈنٹ انجینئر گھارو ڈویژن پمپنگ اینڈ فلٹر، عبدالرزاق ریزیڈنٹ انجینئردھابیجی پمپنگ، اللہ ڈنو ریزیڈنٹ انجینئر پپری پمپنگ فلٹر ڈویژن II، اعجاز ایگزیکٹو انجینئر کراچی ڈویژن سولI، تابش ایگزیکٹو انجینئر صدر ٹاؤن (واٹر)، ندیم حیدر ایگزیکٹو انجینئر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، جگدیش ایگزیکٹوانجینئرٹی پیII، پردیپ ایگزیکٹو انجینئر ٹی پیI، اقبال پلیجو ریزیڈنٹ انجینئر چلیہ،اقبال پلیجو ریزیڈنٹ انجینئر ہالیجی اور ندیم ایگزیکٹوا نجینئر ملیر ٹاؤن (واٹر)کی تنخواہیں روکنے کے ساتھ ان کے پٹرول کوٹہ کو بھی بند کردیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے۔
Load Next Story