ایفی ڈرین کیس علی گیلانی کو نوٹس خوشنود لاشاری کے دائمی وارنٹ

محکمہ صحت کے 6 افسران کو فیصلے تک جیل میں رکھنے کی درخواستیں


Numainda Express June 11, 2013
این ایف کے پراسیکیوٹر پیش نہ ہونے پر سخت اظہار برہمی، تفتیشی آفیسر کی سرزنش فوٹو: فائل

YANGON: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ و اسمگلنگ کیس کے ملزم سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ تاریخ22جون کو عدالت طلب کر لیا ہے اور اشتہاری قرار دیے گئے سابق سیکریٹری ہیلتھ خوشنود اختر لاشاری کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ۔

علی موسیٰ گیلانی نے شدید سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مقدمے کے فیصلے تک حاضری سے مستشنیٰ قرار دینے کی درخواست دائر کی ہے جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر جواب طلب کر لیا ہے۔



جبکہ ملزم علی موسیٰ گیلانی،عنصر فاروق کی طرف سے وعدہ معاف گواہ بننے والے محکمہ صحت کے تمام افسران ڈاکٹر رشید جمعہ ، انجم شاہ،توقیر علی خان،رضوان خان، ہاشم خان،احسان و دیگر کو قانون کے مطابق مقدمے کے فیصلے تک جیل میں رکھنے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔عدالت نے اے این ایف سے آئندہ تاریخ پر جواب طلب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں