ننھی زینب کے قاتل کو17 اکتوبرکو پھانسی دی جائے گی

مجرم عمران کو زینب سمیت دیگر لڑکیوں کوقتل کرنے کے جرم میں 21 بارپھانسی کی سزا سنائی تھی

عدالت نے 1 فروری کو مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت سنائی تھی فوٹو: فائل

زینب قتل سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔

انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے قصورکی 7 سالہ زینب قتل کیس سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے، جس کے بعد مجرم عمران کوکوٹ لکھپت جیل میں 17 اکتوبرکوپھانسی دی جائے گی۔


اس سے قبل مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائرکی تھی تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی تھی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: زینب قتل کیس؛ مجرم عمران کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں قصورمیں ننھی زینب کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یکم فروری کومعصوم بچی زینب کے قاتل عمران علی کو 21 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story