خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں شامل

خواجہ برادران کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا


ویب ڈیسک October 12, 2018
محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے خواجہ برادران کے نام اور پاسپورٹس نیب لاہور کی درخواست پر بلیک لسٹ میں ڈالے (فوٹو: فائل)

محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق، بھائی سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے تینوں رہنماؤں کے نام اور پاسپورٹس نیب لاہور کی درخواست پر بلیک لسٹ میں ڈالے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

خواجہ برادران کے پاسپورٹس بلیک لسٹ میں ڈالنے کی درخواست ڈی جی نیب لاہور نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کو کی تھی۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست بھی پہلے سے کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیرا گون اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ رفیق کو متعدد مرتبہ طلب کیا جاچکا ہے جب کہ اسی کیس میں دونوں کو نیب لاہور نے 16 اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں