کراچی میں امن وامان صوبائی حکومت کی ذمے داری ہےرانا تنویر

متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے اغوا اور ہلاکتوں میں پیپلز پارٹی ملوث ہے،ساجداحمد


Monitoring Desk June 11, 2013
کراچی میں امن سب کا فرض ہے،شازیہ مری کی ’’کل تک‘‘میں جاوید چوہدری سے گفتگو فوٹو : فائل

مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صحیح یا غلط دیکھنا عدالتوں کا کام ہے لیکن جو بھی قوانین کی خلاف ورزی کریگا چاہے وہ کوئی بھی ہو،اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا نوازشریف نے تو تین ماہ کے بعد وزراء کی کارکردگی چیک کرنے کی بات کی ہے میں کہتا ہوں کہ ہر ماہ بعد وزرا کی کارکردگی کو چیک کرنا چاہئے۔کراچی میں امن وامان صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے،حکومت کو جو بھی مدد درکار ہوگی ہم مہیا کریں گے۔



چوہدری نثارکا کراچی جانا دخل اندازی ہوگی۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ساجد احمد نے کہا کہ عوام کی ساری توقعات نوازشریف سے وابستہ ہیں، جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہے تو یہی کہا جاتا ہے کہ خزانہ خالی ہے لیکن عوام کیلیے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑتا ہے۔ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہے،امن وامان کا مسئلہ ہے۔ پیپلز پارٹی لیاری گینک وار والوں کو سپورٹ کر رہی ہے۔ایم کیو ایم کے کارکنوں کے اغوا اور ہلاکتوں میں پیپلزپارٹی ملوث ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ ماضی سے نا صرف ہم نے بلکہ ن لیگ نے بھی سبق سیکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں