بھارتی وزیر اعظم نے9سالہ دور میں 67غیرملکی دورے کیے

منموہن کے 62دوروں پر6ارب 42کروڑ کے اخراجات ہوئے،بھارتی وزیر اعظم ہائوس


INP June 11, 2013
5 دوروں کے بل سامنے نہیں لائے گئے،میکسیکواوربرازیل کے 7 روزہ دورے پر 27 کروڑ خرچ کیے فوٹو: فائل

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنے غیر ملکی دوروں پر 6ارب 42کروڑ روپے پھونک ڈالے،منموہن سنگھ نے اپنے 9سالہ دور حکومت میں 67غیر ملکی دورے کئے ۔

پیرکو بھارتی وزیراعظم آفس کی جانب جاری کیے گئے اعداد شمار کے مطابق من موہن سنگھ نے اپنے 9 سالہ دور اقتدار میں 67غیر ملکی دورے کیے اور جن پر 6ارب 42 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔



خرچ کی جانے والی یہ رقم صرف 62دوروں کی ہے جبکہ دیگر 5 دوروں کے بل سامنے نہیں لائے گئے۔من موہن سنگھ نے 2012 میں میکسیکو اور برازیل کے 7 روزہ دورے میں 27 کروڑ کی رقم خرچ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں