بھارتی وزیر اعظم نے9سالہ دور میں 67غیرملکی دورے کیے
منموہن کے 62دوروں پر6ارب 42کروڑ کے اخراجات ہوئے،بھارتی وزیر اعظم ہائوس
بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنے غیر ملکی دوروں پر 6ارب 42کروڑ روپے پھونک ڈالے،منموہن سنگھ نے اپنے 9سالہ دور حکومت میں 67غیر ملکی دورے کئے ۔
پیرکو بھارتی وزیراعظم آفس کی جانب جاری کیے گئے اعداد شمار کے مطابق من موہن سنگھ نے اپنے 9 سالہ دور اقتدار میں 67غیر ملکی دورے کیے اور جن پر 6ارب 42 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔
خرچ کی جانے والی یہ رقم صرف 62دوروں کی ہے جبکہ دیگر 5 دوروں کے بل سامنے نہیں لائے گئے۔من موہن سنگھ نے 2012 میں میکسیکو اور برازیل کے 7 روزہ دورے میں 27 کروڑ کی رقم خرچ کی۔