بلوچستان میں پانی كا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل كرنے کی ضرورت ہے جام کمال خان
ڈیموں كے نہ ہونے كی وجہ سے سالانہ لاكھوں ایكڑ فٹ سیلابی پانی ضائع ہوجاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان جام كمال خان نے كہا ہے كہ بلوچستان میں پانی كے مسائل كیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات كرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محكمہ آبپاشی كی جانب سے محكمانہ امور اور ترقیاتی منصوبوں كے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سندھ كے ساتھ صوبے كے پانی سے متعلق امور كا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر جام کمال خان نے كہا كہ بلوچستان كو درپیش پانی كے مسائل كے حل كے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات كرنے كی ضرورت ہے اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور میں صوبوں كے محكمہ آبپاشی كے حكام كے ہمراہ سكھر بیراج كا دورہ كریں گے تاكہ زمینی حقائق كے مطابق پانی كی تقسیم كے مسئلے كو دیرپا بنیادوں پر افہام وتفہیم كے ساتھ حل كیا جاسكے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈیموں كے نہ ہونے كی وجہ سے سالانہ لاكھوں ایكڑ فٹ سیلابی پانی ضائع ہوجاتا ہے، اگر اس پانی كو ذخیرہ كرنے كی سہولت موجود ہو تو نہ صرف صوبے میں زراعت كے لئے وافر پانی دستیاب ہوسكتا ہے بلكہ اس سے بجلی بھی بنائی جاسكتی ہے، ہمیں ڈیمزاور بلوچستان كے نہری نظام كی بہتری اور توسیع كی اشد ضرورت ہے جس كے لئے وفاق كا تعاون ناگزیر ہے اس ضمن میں وفاقی حكومت سے فنڈز كی فراہمی كے لئے رابطہ كیا جائے گا۔