حنیف محمد کے پوتے شہزر ڈبل سنچری جڑنے والے تیسری نسل کے کرکٹر بن گئے

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔


Sports Reporter October 13, 2018
فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔ فوٹو: فائل

LONDON: سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد ڈبل سنچری جڑنے والے تیسری نسل کے کرکٹر بن گئے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔ اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کے پوتے شہزر محمد ڈبل سنچری جڑنے والے تیسری نسل کے کرکٹر بن گئے، انھوں نے قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملتان اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کے خلاف 265 رنزاسکور کیے۔

قبل ازیں 499 رنز کا ریکارڈ بنانے والے ان کے دادا حنیف محمد کے بعد والد سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے ناقابل شکست 208 بناکر ڈبل سنچری اسکور کی تھی، اس طرح فرسٹ کلاس کرکٹ میں دادا، بیٹے اور پوتے کی ڈبل سنچری کا ریکادڑ بن گیا۔

دریں اثنا شعیب محمد نے اس ریکارڈ کو اپنے خاندان اور پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا، وہ یہ ریکارڈ بننے پر اپنے والد کی قبر پر پہنچے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں