ویرات کوہلی کے مداح بے قابو ایک اور شخص سیلفی کیلیے گراؤنڈ میں گھس گیا

دن کے پہلے سیشن میں اس واقعے نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں، کوہلی اس اچانک افتاد پر ہکا بکا رہ گئے۔


AFP October 13, 2018
دن کے پہلے سیشن میں اس واقعے نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں، کوہلی اس اچانک افتاد پر ہکا بکا رہ گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے مداح بے قابو ہونے لگے، ایک اورشخص سیلفی کیلیے گراؤنڈ میں گھس گیا۔

سیلفی کیلیے گراؤنڈ میں گھسنے والے ایک اور شخص کا یہ واقعہ ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی دن پیش آیا، جب ایک منچلا پرستار سیکیورٹی کی تمام حدودکو عبور کرتا ہوا کوہلی سے گلے ملنے کیلیے میدان میں پہنچ گیا، دن کے پہلے سیشن میں اس واقعے نے حکام کی دوڑیں لگوا دیں، کوہلی اس اچانک افتاد پر ہکا بکا رہ گئے۔

مذکورہ پرستار ان کے ہمراہ سیلفی بنانے کا بھی ارادہ رکھتا تھا، اس نے انھیں گلے لگانے اور کس کرنے کی بھی کوشش کی۔ سیکیورٹی پر مامور افسران نے نوجوان کو قابو کرتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر نکال دیا، اس موقع پر شائقین نے شورمچایا اور مذکورہ پرستار کی ہمت پر تالیاں بھی بجائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں ایک شخص ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی بنانے کے لیے میدان میں داخل ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔