لیبیا قطر کے سفارتخانے پر بم حملہ بن غازی میں70ہلاک

قطرکےسفارت خانےمیں ایک بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا،بن غازی میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد خوف و ہراس۔

قطر کے سفارت خانے میں ایک بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا،بن غازی میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد خوف و ہراس. فوٹو: اے ایف پی

LONDON:
لیبیا میں واقع قطر کے سفارت خانے میں بم دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ، بن غازی میں مسلح جھڑپوں کے دوران 70افراد ہلاک جبکہ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق قطر کے سفارت خانے میں ایک بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔ ادھر لیبیا کے شہر بن غازی کے مختلف علاقوں میں مسلح جھڑپوں میں 70 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مسلح افراد نے لیبیا کے انقلابیوں سے مختلف چھائونیاں خالی کرانے کی کوشش کی۔




مسلح افراد نے گذشتہ روز انقلابیوں کی مختلف چھائونیوں پر حملہ کرکے مطالبہ کیا تھا کہ انقلابیوں کے مسلح گروہوں کو ختم کیا جائے اور شہر کو لیبیا کی سرکاری فوج کے حوالے کیا جائے۔ لیبیا میں گذشتہ سال انقلابیوں کے مسلح گروپوں نے معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ملک کی باگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لے لی تھی۔ مسائل اور مشکلات میں گھری لیبیا کی نئی حکومت نے قبیلوں کی لڑائیوں اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے انہی مسلح گروہوں کی خدمات لی ہوئی ہیں۔
Load Next Story