کراچی میں رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف
رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 50 کروڑ کی رقم منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہوئی ہے، ایف آئی اے
رکشہ ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے نے ایک اور اربوں روپے ٹرانزیکشنز کرنے والے بینک اکاؤنٹ کا سراغ لگالیا، ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے نجی بینک میں رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی۔
ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ ہولڈر کا نام رشید ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے، ایف آئی اے نے جب رشید کو بیان کے لئے بلایا تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ رکشہ چلاتا ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 2 ارب 50 کروڑ کی رقم منی لانڈرنگ کے لئے استعمال ہوئی ہے۔