بنگلہ دیشجنگی ٹریبونل کے فیصلوں کیخلاف ملک گیراحتجاج

ڈھاکا سمیت مختلف علاقوں میں ہنگامے،کاروباری مراکزبند، درجنوں زخمی،متعدد گرفتار۔


Online June 11, 2013
سیاسی کارکنوں کوجنگی مجرم بنانے کی سازشیں بندہونے تک احتجاج جاری رہیگا، مظاہرین. فوٹو: رائٹرز

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کوجنگی ٹریبونل کی جانب سے سنائی جانے والی سزائوں کے خلاف ملک گیراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی علاقوں میں ہنگامے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،درجنوں کارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی ٹریبونل کے فیصلوں کیخلاف پیرکے روز ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے باعث کاروباری مراکزاوردکانیں بند رہیں سڑکوں پرٹریفک کا نظام درہم برہم ۔



جبکہ مجموعی نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیاکئی علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی جبکہ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی کارکنوں کوجنگی مجرم بنانے کی حکومتی سازشوں کا سلسلہ بند نہیں ہوتا احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں