ساجد خان خواتین سے واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں بپاشا باسو

خوش ہوں کہ خواتین اس بارے میں کھل کر بول رہی ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک October 13, 2018
ہدایتکار نے کبھی مجھے ہراساں نہیں کیا، اداکارہ : فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسوکا کہنا ہے کہ ساجد خان سب ہی خواتین سے واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں۔

بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو نے 'می ٹو' مہم کے تحت جنسی ہراسگی کے لگائے جانے والے الزامات سے متعلق کہا کہ وہ خوش ہیں کہ خواتین اس بارے میں کھل کربول رہی ہیں۔

اداکارہ نے ہدایتکارساجد خان پرلگنے والے الزام سے متعلق کہا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہم شکل' کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ ساجد خان سب ہی خواتین سے واہیات مذاق کرتے تھے جو ان کی عادت تھی جب کہ ان کا رویہ لڑکیوں کے ساتھ بہت زیادہ خراب ہوتا تھا اوراس رویے سے وہ خود بھی بہت تنگ ہوئی تھیں تاہم ہدایتکار نے کبھی ان کو ہراساں نہیں کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرخان کا جنسی ہراسانی میں ملوث ہدایت کارکی فلم چھوڑنے کا اعلان

اداکارہ نے کہا کہ ساجد خان کے اس نامناسب رویے سے متعلق انہوں نے پروڈیوسرکو بتایا تھا کہ وہ اس رویے کے ساتھ کام نہیں کرسکتی ہیں اور اگر یہ رویہ اختیار کیا گیا توانہیں شدید غصہ آسکتا ہے تاہم فلم مکمل ہونے کے بعد وہ فلم کی تشہیری مہم سے بھی دورہی رہیں تھیں۔

اداکارہ نے تنوشری دتہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے سب نے 'می ٹو' مہم کے تحت ہمت کرکے اپنی آواز اٹھائی اور ان مردوں کے خلاف بولا جو خواتین کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ساجد خان پر'می ٹو' مہم کے تحت اداکارہ سالونی چوپڑا، رچل وائٹ اورخاتون صحافی نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔