بھارت عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

واقعے کی تفصیلات مکمل تحقیقات کے بعد مہیا کی جائیں گی, حکام۔


ویب ڈیسک June 11, 2013
عمارت گرنے سے درجنوں افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

بھارت میں عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی جبکہ درجنوں ملبے تلے دب گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی میں 4 منزلہ عمارت طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈھیرہوگئی، عمارت گرنے سے درجنوں افراد ابھی تک ملبےتلےدبے ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ امدادی ٹیمیوں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ کچھ زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے واقعے کی تفصیلات مکمل تحقیقات کے بعد مہیا کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |