بھارت عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارت میں عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی جبکہ درجنوں ملبے تلے دب گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی میں 4 منزلہ عمارت طوفانی بارشوں کی وجہ سے ڈھیرہوگئی، عمارت گرنے سے درجنوں افراد ابھی تک ملبےتلےدبے ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ امدادی ٹیمیوں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ کچھ زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، حکام کا کہنا ہے واقعے کی تفصیلات مکمل تحقیقات کے بعد مہیا کی جائیں گی۔