بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزیشاہینوں کی آمد سے پہلے ہی فرار

پاک فضائیہ نے فوری طور پر دو طیارے روانہ کئے تاہم متعلقہ سیکٹر پر پہنچنے سے پہلے ہی بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔


ویب ڈیسک June 11, 2013
ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر پائلٹ سے آنے کی وجہ پوچھی لیکن بھارتی طیاروں کے پائلٹ نے کوئی جواب نہ دیا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

بھارتی جنگی طیارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوگئے تاہم شاہینوں کی آمد سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔

پاک فضائیہ کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 41 منٹ پر 2 بھارتی طیارے 3 ناٹیکل میل تک پاکستانی حدود کے اندر گھس آئے اور ہیڈ سلیمانکی کے قریب فاضل کہ سیکٹر میں 2 منٹ تک پرواز کرتے رہے، ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر طیاروں کی آمد کے بارے میں پاک فضائیہ کو اطلاع دی اور بھارتی طیاروں سے رابطہ کرکے آنے کی وجہ پوچھی لیکن طیاروں کے پائلٹ نے کوئی جواب نہ دیا۔ پاک فضائیہ نے فوری طور پر دو طیارے روانہ کئے تاہم متعلقہ سیکٹر پر پہنچنے سے پہلے ہی بھارتی طیاروں نے راہ فرار اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت دفاع بھارتی طیوروں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں تحریری رپورٹ تیار کررہی ہے جو آئندہ ایک دو روز میں وزارت خارجہ کے سپرد کردی جائے گی جس کے تحت پاکستان اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق بھارت سے احتجاج کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں