سیالکوٹ میں بھی مزدور کا جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا کروڑوں روپے کی رقوم منتقلی

اکاؤنٹ میں سوات، مینگورہ اور کراچی سے بڑی تعداد میں رقوم منتقل کی گئیں


ویب ڈیسک October 13, 2018
اکاؤنٹ میں سوات، مینگورہ اور کراچی سے بڑی تعداد میں رقوم منتقل کی گئیں فوٹو:فائل

مزدور پیشہ شہری کے نام پر جعلی بینک اکاؤنٹ ہونے اور اس سے کروڑوں روپے ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔

سیالکوٹ میں شہری اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے نجی بینک کی برانچ میں گیا تو پتا چلا کہ لاہور میں اس کے نام سے پہلے ہی اکاؤنٹ فعال ہے، بینک سے اسٹیٹمنٹ حاصل کی تو معلوم ہوا کہ لاہور میں موجود اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشنز ہوئی ہیں۔ 75 صفات پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ کے مطابق 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے اور یہ رقم مختلف شہروں سوات، مینگورہ اور کراچی سے منتقل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹ؛ کراچی میں فالودہ بیچنے والا ارب پتی بن گیا

بینک نے شہری کے شناختی کارڈ اور اکاؤنٹ کے غلط استعمال کا تصدیقی لیٹر جاری کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ 4 مہینے سے ایف آئی اے کو درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، خدشہ ہے کہ اکاؤنٹ دہشت گردی کے لیئے استعمال نہ کیا گیا ہو۔ اکاونٹ7 جولائی 2013 کو کھلوایا گیا جبکہ 22 اکتوبر 2014 کو بند کر دیا گیا، اس تمام عرصہ میں نوجوان بیرون ملک مزدروی کر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں