پنجاب بھر میں خسرہ سے متاثرہ 3 بچے جاں بحق تعداد 151 ہوگئی

پنجاب بھر میں اب تک خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 اور صرف لاہور شہر میں 84 تک جاپہنچی ہے


ویب ڈیسک June 11, 2013
پنجاب بھر میں اب تک خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 اور صرف لاہور شہر میں 84 تک جاپہنچی ہے فوٹو: آن لائن

پنجاب بھر میں خسرہ نے 3 اور ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 151 ہوگئی۔

لاہور کے میو اور جناح اسپتال میں زیر علاج 2 بچے خسرہ کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازیاں ہار گئے ، منڈی بہاؤالدین کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل بچہ بھی آج خسرہ کے باعث جاں بحق ہوگیا، پنجاب بھر میں اب تک خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 اور صرف لاہور شہر میں 84 تک جاپہنچی ہے جب کہ لاہورہائی کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ خسرہ سے ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت طاہر خلیل سندھو نے اپنی وزارت کا چارج سنبھالتے ہی لاہور کے چلڈرن اسپتال کا اچانک دورہ کیا اورخسرہ کےمرض میں مبتلا بچوں کےگھروالوں سے تفصیلات معلوم کیں، ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سےمریضوں کی جانوں کوخطرہ بڑھ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |