وزیراعظم نوازشریف سے بل گیٹس کے نمائندے کی ملاقات

ملک سے بیماریوں کے خاتمے کے لئے بل گیٹس اور ملینڈہ فاؤنڈیشن کی پیشکش احسن اقدام ہے،نوازشریف

ملک سے بیماریوں کے خاتمے کے لئے بل گیٹس اور ملینڈہ فاؤنڈیشن کی پیشکش احسن اقدام ہے،نوازشریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف سے مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نمائندے نے ملاقات کی جس میں مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک کی جانب سے صحت کے شعبے میں مدد دینے کی پیشکش کی گئی۔


وزیراعظم ہاؤس کے مطابق مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کے خصوصی نمائندے ڈاکٹروقاراجمل نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور بل گیٹس کا خصوصی پیغام ان تک پہنچایا، بل گیٹس نے اپنے خط میں نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں اور پاکستان سے بیماریوں کے خاتمے کے لئے ہرممکن تکنیکی ومالی مدد فراہم کرنے کو تیارہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے پیشکش پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک سے بیماریوں کے خاتمے کے لئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی پیشکش کو احسن اقدام قراردیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story