صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک

خود کش بمباروں نے ریسٹورنٹ اور کافی شاپ پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، پولیس


ویب ڈیسک October 13, 2018
خود کش بمباروں نے ریسٹورنٹ اور کافی شاپ پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، پولیس (فوٹو: فائل)

صومالیہ میں دو خودکش حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بیدوہ میں خود کش بمباروں نے ایک ریسٹورنٹ اور ایک کافی شاپ کو نشانہ بنایا جہاں بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 36 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے دو مختلف جگہوں پر حملہ کیا، پہلے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے جب کہ دوسرے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نے ریسٹورنٹ اور کافی شاپ کو ایسے وقت میں حملے کا نشانہ بنایا جب ایک روز بعد صومالیہ کی تاریخ کے بد ترین حملے کا ایک سال مکمل ہونے والا ہے اس حملے میں شدت پسند گروپ الشباب نے بارود سے بھرا ٹرک اڑا کر 500 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں