بلوچستان میں امن پولیس اور دیگر فورسز کی بدولت قائم ہوا آئی جی بلوچستان

پولیس كو چیلنجز سے نمٹنے  کے لیے آلات اور تربیت فراہم كی جارہی ہے، محسن حسن بٹ


ویب ڈیسک October 13, 2018
لوگوں كو تحفظ كی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن حسن بٹ(فوٹو : فائل)

آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ پولیس كو مستقبل كے چیلنجز سے نمٹنے كے لیے آلات اور تربیت فراہم كی جارہی ہے، صوبے میں امن پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بدولت قائم ہوا۔

گوادر پہنچنے کے بعد پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر سمیت بلوچستان دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا، آج پولیس اور دیگر لا فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت عوام کو امن کی فضا میسر آئی۔

یہ بھی پڑھیں : جرائم پیشہ افراد كسی رعایت كے مستحق نہیں، آئی جی بلوچستان

دریں اثنا آئی جی بلوچستان نے گوادر میں ایک اجلاس كی صدارت كی جس میں امن و امان اور سیكیورٹی کی صورتحال كا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ لوگوں كو تحفظ كی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں پولیس كے جوان اپنی تمام تر صلاحیتوں كو بروئے كار لائیں جب کہ پولیس كو مستقبل كے چیلنجز نمٹنے كے جدید تربیت اور آلات سے لیس كیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں