چیمپئنز ٹرافی بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

234 رنز کا ہدف بھارت نے باآسانی 39.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، شیکھر دھون نے شاندار سنچری اسکور کی۔


ویب ڈیسک June 11, 2013
دنیش کارتھک کا آف سائیڈ پر شاٹ، وہ 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے مقابلے میں بھارت ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

اوول کے گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 233 رنز بنائے،کرس گیل 25 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جانسن چارلس اورڈیرن سیمی ویسٹ انڈیزکی جانب سے نمایاں بلے بازرہے، جانسن 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجب کہ ڈیرن 56 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرن براوو 35، مارلن سیمیولز ایک، رامناریش سروان ایک، کپتان ڈیوائن براوو 25، کیرون پولارڈ 22، سنیل نرائن 2 اور روی رامپال بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے آل راؤنڈر رویندرا دجیجا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بھونیشور کمار، امیش یادؤ، اشانت شرما اور اشون ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

234 رنز کا ہدف بھارت نے باآسانی 39.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، شیکھر دھون 183 گیندوں میں 102 ناٹ آؤٹ اور دنیش کارتھک 84 گیندوں میں 51 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر سب سے نمایاں رہے جبکہ روہت شرما بھی 52 رنز بنا کر سنیل نرائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں سنیل نرائن نے حاصل کی۔

بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر رویندرا جدیجا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں