چین نے طویل خلائی مشن کے لئے خلا میں اپنا شٹل روانہ کردیا

چینی صدر نے خلابازوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ مشن کو کامیابی سے مکمل کر کے واپس لوٹیں گے


ویب ڈیسک June 11, 2013
خاتون خلا باز وانگ یاپنگ خلا سے ہی زمین پر موجود طالب علموں کو لیکچر دیں گی۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: چین نے آج اپنے طویل انسانی خلائی مشن کا آغازکرتے ہوئے خلا میں شٹل روانہ کردیا ہے۔

چین کے صحرا گوبی میں واقع خلائی سینٹر سے شٹل کو خلا میں بھیجنے کے لئے چھوڑا گیا اوریہ منظر لاکھوں لوگوں نے براہ راست اپنے ٹی وی سیٹ پر بھی دیکھا، خلائی شٹل میں موجود 3 خلا بازوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں جو 2ہفتوں میں اپنا خلائی سفر مکمل کریں گے،اس موقع پر چین کے صدر سی جن پنگ نے شٹل میں موجود خلا بازوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ نے اس مشن کے لئے بھرپور تیاری کی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ اس مشن کو کامیابی سے مکمل کر کے واپس لوٹیں گے۔

کئی ارب ڈالرزمالیت سے شروع کیا گیا یہ پانچواں انسانی خلائی مشن چین کا خلا میں ایسا اسٹیشن قائم کرنے کی طرف بڑھتا ہوا قدم ہے جہاں انسان مستقل بنیادوں پر رہ سکیں، شٹل میں موجود تینوں خلا باز خلا میں مختلف تجربات کریں گے اور خاتون خلا باز وانگ یاپنگ خلا سے ہی زمین پر موجود طالب علموں کو لیکچر بھی دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں