کامرہ حملہ سیاستدانوں اور انٹیلی جنس کی کوتاہی ہے ندیم افضل چن

کسی کی نیت پر شک نہیں لیکن استعداد نہ ہونے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں،ائیرمارشل(ر)مسعوداختر


Monitoring Desk August 17, 2012
کسی کی نیت پر شک نہیں لیکن استعداد نہ ہونے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں،ائیرمارشل(ر)مسعوداختر (فوٹو : ایکسپریس)

لاہور: پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے کہاہے کہ کامرہ ایئر بیس پر حملہ اور کوہستان میں بسوں سے اتار کر 25 افراد کی ہلاکت کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ۔پروگرام ''کل تک'' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ میں بطور پارلیمنٹیرین کہتا ہوں کہ اس میں سیاستدانوں اور انٹیلی جنس اداروں کی کوتاہی ہے ۔

ہم ابھی تک کوئی واضح پالیسی نہیں اپنا سکے کہ کیا ہم نے امریکا کے ساتھ رہنا ہے یا پھر اس کو چھوڑنا ہے ۔ہم امریکا کے لیے اپنے لوگوں کو مروارہے ہیں لیکن ہمیں آج تک کوئی کلیئر بریفنگ ہی نہیں دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |