وزیراعظم نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کابینہ کی انرجی کمیٹی قائم کردی

کمیٹی کی سربراہ خود وزہراعظم ہوں گے اورکمیٹی ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تجاویز مرتب کرے گی۔


ویب ڈیسک June 11, 2013
کمیٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر پیٹرولیم، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف شامل ہوں گے۔ فوٹو: پی پی آئی

DHAKA: وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کابینہ کے اراکین پر مشتمل انرجی کمیٹی قائم کردی ہے۔

نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں انرجی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے سربراہ خود وزیراعظم ہوں گے، کمیٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف شامل ہوں گے، کمیٹی ملک میں موجود توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے تجاویز مرتب کرے گی جو ہر 15 روز کے بعد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی، اجلاس میں نواز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے فوری ریلیف دینے کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں