لاہورمیں تیز آندھی اور بارش کے باعث دیواریں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

جئے ٹبہ کے علاقے میں دیواریں گرنے سے 2 خواتین اور ایک بچی جبکہ شادباغ بھگت پورہ میں دیوار گرنے سے اک بچہ ہلاک ہوگیا۔

جئے ٹبہ کے علاقے میں دیواریں گرنے سے 2 خواتین اور ایک بچی جبکہ شادباغ بھگت پورہ میں دیوار گرنے سے اک بچہ ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شہر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے 2 بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔


مانگا منڈی کے علاقے جئے ٹبہ میں تیز آندھی سے کئی گھروں کی دیواریں گرگئیں جس کی زد میں آکر 2 خواتین اور ایک بچی جاں بحق ہوگئیں،اسی طرح شاد باغ بھگت پورہ کے علاقے میں بھی مکان کی دیوار گرنے سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے ایک بچہ دم توڑ گیا، دوسری جانب آندھی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں درخت ٹوٹ کر بجلی کی تاروں پر جاگرے جس سے شہر کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے اور مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
Load Next Story