ادھار تیل کیلیے یو اے ای سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ
یو اے ای کے ڈائریکٹر جنرل ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی سلطان الجبیر کی سربراہی میں وفد 19 اکتوبر کو پاکستان آئے گا۔
پاکستان نے سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی 3 ماہ کی ادھار ادائیگیوں پر 2 لاکھ بیرل یومیہ تیل لینے کیلیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یو اے ای کے وزیر مملکت و ڈائریکٹر جنرل ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی سلطان الجبیر کی سربراہی میں وفد 19 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آرہا ہے۔ وفد میں یو اے ای کے نائب وزیر خارجہ بھی شامل ہیں۔ وفد وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرکے اسی روز واپس چلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ کافی عرصے بعد اس نوعیت کی بات چیت ہونے جا رہی ہے۔ یو اے ای چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے اور مذاکرات میں بریک تھرو کی توقع ہے۔