زینب کے قاتل کی آخری ملاقات پرسوں کرائی جائے گی

مجرم کی میت میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

مجرم کی میت میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
زینب قتل کیس کے مجرم علی عمران کو پھانسی سے قبل ورثا سے آخری ملاقات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ملاقات منگل کی سہ پہر کروائی جائے گی۔

مجرم علی عمران کو پھانسی سے قبل ورثا سے آخری ملاقات کیلیے جیل انتظامیہ نے مجرم کی والدہ سلمیٰ بی بی کو خط لکھ دیا ہے، خط میں مجرم کی والدہ کو آگا ہ کیا گیا ہے کہ مجرم کے 50 رشتہ داروں سے منگل کی دوپہر 12 بجے الوداعی ملاقات کرائی جائے گی۔


جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم کو بدھ کی صبح پھانسی دی جائے گی، مجرم کی میت میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

دوسری جانب ننھی زینب کے والد نے بیٹی کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کا حکم دے تاکہ دیگر مجرمان کو عبرت حاصل ہو، درخواست زینب کے والد کی جانب سے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی ہے۔

 
Load Next Story