اکاؤنٹس میں خردبرد کا الزام پی ایچ ایف کے خلاف نیب کی تحقیقات شروع

نیب نے الزامات پر پی ایچ ایف سے جواب طلب کرلیا ہے، ذرائع


Sports Reporter October 14, 2018
نیب نے الزامات پر پی ایچ ایف سے جواب طلب کرلیا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن پر اکاؤنٹس میں خردبرد کا الزام لگنے کے بعد نیب نے تحقیقات شروع کردیں۔

لاہور میں نیب نے کمپلینٹ نمبر 3896/18 پر فیڈریشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، درخواست میں کہا گیاکہ پی ایچ ایف کے الیکشن نہ کرانے کے سبب موجودہ عہدیداران کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

مزید برآں الزام عائد کیا گیاکہ فیڈریشن کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جانچنے کیلیے کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں، موجودہ فیڈریشن نے آڈٹ رپورٹ کبھی کانگریس کے سامنے پیش نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے الزامات پر پی ایچ ایف سے جواب طلب کرلیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں