یوتھ اولمپک گیمز قسمت نے پاکستانی اور بھارتی شوٹرز کی جوڑی بنا دی

کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا درست نہیں،دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو آزاد چھوڑ دینا چاہیے، 16سالہ بھارتی شوٹر


Sports Desk October 14, 2018
کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا درست نہیں،دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو آزاد چھوڑ دینا چاہیے، 16سالہ بھارتی شوٹر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ارجنٹائن میں جاری یوتھ اولمپک گیمز میں قسمت نے پاکستانی اور بھارتی شوٹرز کی جوڑی بنا دی۔

شوٹنگ میں پاکستان کی خاتون شوٹر نوبیرا بابر اور بھارت کے سورابھ چوہدری نے مکسڈ انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ کے10 میٹر ایئر پسٹل میں حصہ لیا، البتہ ان کا سفر راؤنڈ16 تک محدود رہا۔

آرگنائزرز کی جانب سے دونوں کی جوڑی پڑوسی ملک ہونے کے وجہ سے نہیں بلکہ خصوصی فارمیٹ کے تحت بنی، جس میں مینز ٹاپ پلیئر کی جوڑی ویمنز میں 20 ویں نمبر والی پلیئر کے ساتھ اور اسی ترتیب سے دوسری جوڑیاں بنتی ہیں۔

سورابھ نے سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ نوبیرا 20 ویں نمبر پر رہی تھیں۔ اس حوالے سے 16سالہ بھارتی شوٹر نے کہاکہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا درست نہیں،دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کو آزاد چھوڑ دینا چاہیے چونکہ نوبیرا اردوبولتی تھیں جو مجھے بھی آسانی سے سمجھ آتی تھی اس لیے ہمیں کافی فائدہ ہوا، اگر میری جوڑی کسی کسی انگلش بولنے والی شوٹر کے ساتھ بنتی تو پریشانی ہوتی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں