احسان مانی کی وزیر اعظم سے ملاقات انتظامی تبدیلیوں و دیگر امور پر بریفنگ

پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹس پر بریفنگ دی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔


Sports Reporter October 14, 2018
پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹس پر بریفنگ دی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

PARIS: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگئی جب کہ بورڈ کے سربراہ نے پیٹرن انچیف کو انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

گزشتہ دنوں ''ایکسپریس'' کو خصوصی انٹرویو میں احسان مانی نے کہا تھا کہ اس میٹنگ میں دیگر ملکوں کے بورڈ حکام سے ملاقاتوں میں ٹیمیں پاکستان بھجوانے کے بارے میں بھی بات کروں گا۔

ذرائع کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان کی آسٹریلوی کرکٹ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، بعد ازاں انھوں نے نیوزی لینڈ ''اے'' ٹیم کے ساتھ آنیوالے عہدیداروں سے مل کر بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے بات کی۔ وزیر اعظم نے عمران خان کو اس حوالے سے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی بورڈ ممبران کا اجلاس16سے 20اکتوبر تک سنگا پور میں ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں