روپے کی قدر میں کمی کی آڑ میں سریا اور سیمنٹ مہنگی کردی گئی

سریا کی فی ٹن قیمت میں 5ہزار،فی بیگ سیمنٹ کے نرخ میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا


Staff Reporter October 14, 2018
سریا کی فی ٹن قیمت میں 5ہزار،فی بیگ سیمنٹ کے نرخ میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

ڈی ویلیوایشن کی آڑ میں اسٹیل مینوفیکچررز سریااور سیمنٹ ساز اداروں نے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اسٹیل مینوفیکچررز نے تعمیراتی سریا کی فی ٹن قیمت میں 5ہزاروپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں تعمیراتی صنعت میں استعمال ہونے والے ڈیفام سریے کی فی ٹن قیمت بڑھ کر1لاکھ7ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ مختلف برانڈز کے سیمنٹ تیارکرنے والوں نے فی بیگ سیمنٹ کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف برانڈ کے سیمنٹ کی فی بوری قیمت بڑھ کر580 روہے تا 645 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرزآباد کے سابق چیئرمین عارف یوسف جیوا نے بتایا کہ اسٹیل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں مزید اضافے کی غرض سے سریے کی سپلائی معطل کردی ہے اور سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔

اس صورتحال کے سبب کنسٹرکشن انڈسٹری میں اضطراب بڑھ گیا ہے کیونکہ انہیں سیمنٹ سریا سمیت شعبہ تعمیرات میں استعمال ہونے والے ہر خام مال کی قیمت کے بڑھنے کے اندیشے لاحق ہوگئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں