پاکستانی فلموں کے اچھے معیار کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی ہو گئی حمائمہ ملک

اچھی کہانی کی ڈیمانڈ کے لیے فلم میںسرمایہ لگایا جائے توبری بات نہیں، وگرنہ کم بجٹ میں بھی اچھی فلم بن سکتی ہے، اداکارہ


Qaiser Iftikhar October 14, 2018
نوجوان فلم میکرایسی کہانیوں پرکام کریں، جوشائقین کے چہروں پرمسکراہٹ لانے کے علاوہ کوئی مثبت پیغام بھی دے، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارمیں تبدیلی سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی اب آسان ہورہی ہے۔

حمائمہ ملک نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں جہاں کثیرسرماے سے فلمیں بنائی جاتی ہیں، وہیں کم بجٹ میں بھی بہت سی فلمیں پروڈیوس ہوتی ہیں۔ اگراسی انداز کواپنا کرپاکستان میں فلمیں پروڈیوس کرنے والے نوجوان تھوڑی توجہ اورمحنت سے کام کریں توحالات میں سُدھارآئے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں اچھی اورمعیاری فلمیں بنانے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔ منفردموضوعات کے انتخاب سے فلمسازی کے عمل میں بہتری آئی ہے اورخوش آئند بات یہ بھی ہے کہ اب کثیرسرمائے سے فلمسازی بھی ہونے لگی ہے۔ لیکن میں اس معاملے میں ذرا ہٹ کرسوچتی ہوں۔

حمائمہ نے کہا کہ بطوراداکارہ میں کچھ انٹرنیشنل پراجیکٹس بھی کرچکی ہوں۔ جہاں پرفلمسازی کے شعبے میں خاصی بہتری اورترقی آچکی ہے۔ ایسے میں وہاں صرف کثیرسرمائے سے فلمیں بنانے کی بجائے ایسے موضوعات کوترجیح دی جاتی ہے، جس کے ذریعے فلم بینوں کو انٹرٹین کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اہم پیغام بھی دیا جائے، جس کی بدولت لوگوں کی زندگی میں سدھارآسکے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں کام کرنے والے نوجوان فلم میکراپنے کام کو بہترکرنے کے ساتھ ایسی کہانیوں پرکام کریں، جوشائقین کے چہروں پرمسکراہٹ لانے کے علاوہ انہیں کوئی مثبت پیغام بھی دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں