پنجاب میں 2 نئے صوبوں کیلئے اسپیکر نے 14 رکنی کمیشن بنادیا

سینیٹ اورقومی اسمبلی کے 6,6ارکان شامل،2ارکان کاتقرراسپیکرپنجاب اسمبلی کرینگے،کمیشن دوماہ میں رپورٹ پیش کریگا


سینیٹ اورقومی اسمبلی کے 6,6ارکان شامل،2ارکان کاتقرراسپیکرپنجاب اسمبلی کرینگے،کمیشن دوماہ میں رپورٹ پیش کریگا۔ فوٹو: فائل

اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے صدارتی ریفرنس کے تحت پنجاب میں دونئے صوبوں کے قیام سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کیلیے 14رکنی پارلیمانی کمیشن قائم کردیاہے۔ اس حوا لے سے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن میں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 6,6 اراکین شامل ہیں، پیپلز پارٹی' (ن) لیگ' جے یو آئی (ف)'(ق) لیگ' اے این پی اور ایم کیوایم کے12ارکان پارلیمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوارکان کی نامزدگی اسپیکر پنجاب اسمبلی کرینگے جس کے بعدکمیشن اپنا کام شروع کرے گا۔کمیشن میں فرحت اللہ بابر، صغریٰ امام، حاجی عدیل،کامل علی آغا، محمدرفیق رجوانہ، مولاناعبدالغفور حیدری،جمشیددستی،علی موسیٰ گیلانی،عارف عزیزشیخ ، تہمینہ دولتانہ،چوہدری سعودمجیداورفاروق ستارشامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سے دونام موصول ہونے پر انھیںکمیشن میں شامل کردیاجائیگا۔

صدر زرداری نے بہاولپورکی صوبائی حیثیت کی بحالی اورجنوبی پنجاب کونیا( سرائیکی )صوبہ بنانے کیلیے کمیشن کو 2 ماہ میںحد بندی بارے سفارشات مرتب کرنے کی ذمے داری دی ہے۔ صدارتی ریفرنس کے تحت کمیشن نئے صوبوں کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوںکے تعین کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا اور دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیگی جسکے بعدآئین میں ترامیم کامسودہ تیار کیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں