کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے خواجہ سعد رفیق کا الزام

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک October 14, 2018
ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے، رہنما مسلم لیگ (ن) فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایا ہے کہ ان کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 لاہور میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس نشست پر خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

سعد رفیق نے حلقے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی یقینی ہے، مہنگائی اور حکومتی منفی ہتھکنڈوں کے ردعمل میں ن لیگ کے ووٹرز گھروں سے نکلیں گے، پولنگ اسٹیشن میں پولنگ بوتھ درست نہیں بنائے گئے ہیں جب کہ کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ حکومت انتقامی ہتھ کنڈوں پر اتر آئی، میرا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا، بھاگنے والا نہیں اور نہ پہلے کبھی بھاگا ہوں، حکومت خوف کا شکار ہے، وہ جو مرضی کر لے حلقہ این اے 131 میں جیت ن لیگ کی ہی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں