لاہور میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ

این اے 131 میں سعد رفیق اور ہمایوں اختر خان جبکہ این اے 124 میں شاہد خاقان عباسی اور غلام محی الدین دیوان مدمقابل


ویب ڈیسک October 14, 2018
این اے 131 میں سعد رفیق اور ہمایوں اختر جبکہ این اے 124 میں شاہد خاقان اور غلام محی الدین مدمقابل فوٹو:فائل

MUZZAFFARABAD: ملک میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے جب کہ پنجاب کے بعض حلقوں میں نمایاں سیاسی شخصیات مدمقابل ہیں۔

قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 24 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 131 اور این اے 124 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔

این اے 131 میں ن لیگ کے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان آمنے سامنے ہیں۔ 25 جولائی کو عام انتخابات میں این اے 131 سے عمران خان نے سعد رفیق کو شکست دی تھی۔

دوسرے حلقے این اے 124 میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان مدمقابل ہیں۔ این اے 124 میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے نشست چھوڑنے کی وجہ سے اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔

گجرات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 69 میں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار چوہدری مونس الٰہی اور ن لیگ کے امیدوار حاجی عمران ظفر کے درمیان مقابلہ ہے۔ چوہدری برادران کی جانب سے عوام کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست چوہدری پرویز الہی نے چھوڑی ہے۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 3 سو 78 ہے جن کے لیے 380 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں