الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے نظام آر ٹی ایس اور آر ایم ایس کو فعال کردیا

چیف الیکشن کمشنر کا کنٹرول روم کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لے کر انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار


ویب ڈیسک October 14, 2018
چیف الیکشن کمشنر کا کنٹرول روم کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لے کر انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار۔ فوٹو:ٹوئٹر

الیکشن کمیشن نے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) فعال کردیا ہے۔

ضمنی انتخاب 2018 کے انتظام اور نتائج کی ترسیل کے لیے الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کر دیا ہے۔ اس موقع پر نتائج کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نادرا کی ٹیم بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہے، پریزائیڈنگ افسران آر ٹی ایس پر الیکشن کمیشن کو نتائج بھیجیں گے جب کہ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس پر نتائج ارسال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مرکزی سیل میں شکایات موصول ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک الیکشن کمیشن کو 16 شکایات موصول ہوئیں جن کا فوری طور پر ازالہ کردیا گیا جب کہ زیادہ تر شکایات میڈیا نمائندوں کو پولنگ اسیٹشنز میں داخلے سے روکے جانے کی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز پر روکے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے میڈیا کو نہ روکنے کی ہدایت کی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لے کر انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے انہیں شکایات سیل اور ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |