چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے وزیر خارجہ

دفتر خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو کی ملاقات


ویب ڈیسک October 14, 2018
دفتر خارجہ میں شاہ محمود سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو کی ملاقات فوٹو:فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے سونگ تاو اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور اسٹریٹجک معاون شراکت دار ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کے لئے قومی اہمیت کا حامل منصوبہ اور ہماری اولین ترجیح ہے، چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے تاکہ پورا پاکستان اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |