وزیر اعظم عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں ووٹ ڈال دیا

وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل سیکورٹی سخت کردی گئی اور ان کا سیکیورٹی اسٹاف بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات رہا

وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ فوٹو:ٹوئٹر

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں اپنے رہائشی علاقے بنی گالا میں ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے53 میں ووٹ کاسٹ کیا۔ وزیراعظم کا سلسلہ نمبر 478 ہے اور ووٹ موہڑہ نور اسکول بنی گالہ میں درج ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے قبل پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی سخت کردی گئی اور ان کا سیکیورٹی اسٹاف بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات رہا۔ اسپیشل برانچ اور پولیس افسران کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔


عام انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کا ووٹ ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن میں درج تھا تاہم ضمنی انتخابات میں ووٹ موہڑہ نور میں درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن 2018 میں این اے 53 میں کامیابی حاصل کی تھی بعد ازاں انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 میانوالی کی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Load Next Story