چیف جسٹس نے لاہور کے پٹواریوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے، چیف جسٹس

لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کس حیثیت میں اراضی کی منتقلی کر رہے ہیں، چیف جسٹس فوٹوفائل

چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے پٹوار خانوں اور پٹواریوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے جب کہ پنجاب حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے بھی جواب طلب کر لیا۔


چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے قبرستانوں کی اراضی کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اب پٹواری کس طرح زمین کی منتقلی کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا بتایا جائے کہ پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا کہ معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے جبکہ لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کس حیثیت میں اراضی کا انتقال کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے خبردار کیا کہ اگر قانونی جواز پیش نہ کر سکے تو پٹواریوں کو نکال دیا جائے۔ بعد ازاں کیس کی مزید کارروائی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔
Load Next Story